رنگ برنگا

قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )

معنی

١ - مختلف صورتوں یا وضع قطع کے، طرح طرح اور قسم قسم کے، گوناگوں۔  وہ رنگ برنگے پھول بوٹے کیفیت جن کی آنکھ لوٹے      ( ١٨٨٢ء، تفسیر عفت، ٥٥ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'رنگ' کے بعد 'ب' بطور حرف جار لگا کر فارسی اسم 'رنگ' کے ساتھ 'ا' بطور لاحقہ صفت لگانے سے مرکب 'رنگ برنگا' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٩٧ء کو "دیوان ہاشمی" میں مستعمل ملتا ہے۔